1
Saturday 7 Sep 2019 19:50

ماہ محرم ہر دور کی یزیدیت کے خلاف حسینیت کے قیام کا مہینہ ہے، علامہ مبشر حسن

ماہ محرم ہر دور کی یزیدیت کے خلاف حسینیت کے قیام کا مہینہ ہے، علامہ مبشر حسن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل معروف ذاکر اہلبیت علامہ مبشر حسن نے مسجد و امام بارگاہ عابدیہ لیاقت آباد میں عشرہ محرم کی مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سرتاج انبیاء، خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ (ص) نے اپنی رسالت کا کوئی اجر اپنی امت سے طلب نہ کیا مگر یہ کہ امت ان کی آل پاک (ع) سے مؤدت اور محبت کرے، بلاشبہ نواسہ رسول (ع)، سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام، حضرت رسول پاک (ص) کے قرابت دار بھی ہیں اور آل عباء کے ایک اہم رکن بھی اور آیۃ مباہلہ کی رو سے فرزند رسول اللہ (ع) بھی ہیں، لہذا ہر کلمہ گو مسلمان پر امام حسین (ع) کی محبت اور ان کے دشمنوں سے نفرت فرض ہے، ماہ محرم وہ مہینہ ہے جس میں نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) نے یزید جیسے فاسق و فاجر اور بدعقیدہ انسان کی بیعت سے اس لئے انکار کیا چونکہ وہ جس مسند پر براجمان ہوا تھا وہ انبیاء اور ان کے معصوم اوصیاء کا منصب تھا۔

علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ امام حسین (ع) جو وارث خاتم الانبیاء (ص) ہیں وہ کیسے اتنے بڑے انحراف اور غصب کو برداشت کرتے کہ جس کی بناء پر پورے اسلامی معاشرے کی بنیادیں متزلزل ہو رہی تھیں اور جس کا اثر صرف اس زمانے تک محدود نہ تھا بلکہ تا قیامت بشر، دین مبین اسلام جیسی ابدی نعمت سے محروم ہوجاتا، اسی لئے امام حسین (ع) نے یزید کی بیعت کو ٹھکراتے ہوئے فرمایا کہ اسلام پر فاتحہ پڑھ لینی چاہیئے اگر یزید جیسا پلید انسان اس امت کا خلیفہ بن بیٹھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ محرم الحرام، محمدی اسلام کے خلاف برسرپیکار قوتوں کی بیعت کے انکار کا نام ہے، ماہ محرم ہر دور کی یزیدیت کے خلاف حسینیت کے قیام کا مہینہ ہے، محرم الحرام عزاداری سید الشہداء امام حسین (ع) سے تجدید عہد، مؤدت، محبت اور اظہار وفاداری کا مہینہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 815069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب