0
Sunday 8 Sep 2019 00:00

الٰہی احکام و اہلبیتؑ کی اطاعت میں مسلمانوں کی بقا ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

الٰہی احکام و اہلبیتؑ کی اطاعت میں مسلمانوں کی بقا ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ خداوند تعالیٰ کے احکام اسلام کے سنہری اصولوں کی پیروی اور اہلبیتؑ رسولﷺ کی اطاعت میں مسلمانوں کیلئے بہتری و بقا ہے۔ مسجد و امام بارگاہ حیدر کرار اورنگی ٹاؤن کراچی میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ امام حسینؑ کی ذات بابرکت اور آپکے خانوادے کی سیرت و کردار دنیا بھر کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں، کیونکہ ان بزرگ اور خدا کی پسندیدہ ہستیوں نے اسلام اور انسانیت کیلئے گرانقدر خدمات کے ساتھ ساتھ ایسے رہنماء اصول بھی چھوڑے جن کی پیروی میں عالم اسلام اور عالم انسانیت کی فلاح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے اخلاق و کردار کی درستگی کے ساتھ ساتھ اس خانوادے سے وابستہ رہیں اور استحکام دین اور فلاح کیلئے کام آگے بڑھ سکے، یہی احکام خداوندی اور ایک اچھے اور بہتر انسان کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان اس پُرآشوب دور میں متحد رہیں۔
خبر کا کوڈ : 815113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش