QR CodeQR Code

شام، پہاڑی سرنگوں کے جال پر مشتمل دہشتگردوں کی خفیہ پناگاہوں سے قطر اور امریکہ کا امدادی سامان برآمد

8 Sep 2019 04:25

دہشتگردوں کی اس خفیہ پناگاہ میں قطری حکومت کے مونو گرام پر مشتمل امدادی سازومان بھی ملا ہے جبکہ امریکی حکومت کی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم Pro Syria-Americans PAC کے مونوگرامز بھی ملے ہیں، جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہی گود کے پالے دہشتگردوں کیخلاف بظاہر جاری امریکی جنگ دراصل "نورا کشتی" تھی۔


اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل "المیادین" کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبے حماہ میں مسلح دہشتگرد گروہوں کیخلاف ہونیوالے شامی افواج کے بڑے پیمانے پر کلین سویپ آپریشن کے باعث بین الاقوامی دہشتگرد گروہ "جیش العزہ" کے فرار ہو جانے والے دہشتگردوں کی پہاڑوں کے اندر "سرنگیں" کھود کر بنائی گئی خفیہ پناگاہوں سے قطر اور امریکہ کی حکومتوں کیساتھ وابستہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنیوالی بین الاقوامی تنظیموں کے پرچموں اور مونوگرامز پر مشتمل امدادی سازوسامان برآمد ہوا ہے۔

Related image

شام کے شمال مغربی صوبے حماہ سے فراری دہشتگردوں کی پہاڑوں میں کھودی گئی وسیع و عریض خفیہ پناگاہوں کی بنائی گئی ویڈیوز میں یہ پناگاہیں کسی زیرزمین شہر کا نقشہ پیش کرتی ہیں جبکہ ان ویڈیوز کو روسی خبررساں ایجنسی آنا (ANNA) نے سب سے پہلے نشر کیا ہے۔ نشر کی گئی اس ویڈیو میں نظر آنے والی امریکی-شامی دہشتگردوں کی حمایت کرنے والی طبی امدادی تنظیم SAMS ۔(Syrian-American Mediacal Services) کی جیکٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اس پہاڑی کے اندر "فیلڈ ہسپتال" بنا رکھے تھے، جو زخمی دہشتگردوں کو فوری طبی امداد پہنچا کر انہیں دوبارہ لڑائی کیلئے تیار کرتے تھے۔

علاوہ ازیں دہشتگردوں کی اس خفیہ پناگاہ میں قطری حکومت کے مونو گرام پر مشتمل امدادی سازوسامان بھی ملا ہے جبکہ امریکی حکومت کی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم Pro Syria-Americans PAC کے مونوگرامز بھی ملے ہیں، جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہی گود کے پالے دہشتگردوں کے خلاف بظاہر جاری امریکی جنگ دراصل "نورا کشتی" تھی، جس کے ذریعے امریکہ کو شام سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں اپنی افواج کو موجود رکھنے کا بہترین موقع میسر تھا۔


خبر کا کوڈ: 815120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815120/شام-پہاڑی-سرنگوں-کے-جال-پر-مشتمل-دہشتگردوں-کی-خفیہ-پناگاہوں-سے-قطر-اور-امریکہ-کا-امدادی-سامان-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org