0
Sunday 8 Sep 2019 06:01

یمن کا جارح ملک سعودی عرب کے حمایت یافتہ مسلح گروپس پر بیلسٹک میزائلوں سے جوابی حملہ

یمن کا جارح ملک سعودی عرب کے حمایت یافتہ مسلح گروپس پر بیلسٹک میزائلوں سے جوابی حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمن کی سکیورٹی فورسز کے ایک بیانیے میں یمن کیطرف سے جارح ملک سعودی عرب کے "عسیر" نامی جنوبی علاقے میں تعینات سعودی حمایت یافتہ مسلح گروپس کے فوجی مراکز پر 2 بیلسٹک میزائلوں کیساتھ جوابی حملے کی اطلاع دی گئی ہے۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک "انصار اللہ" سے وابستہ ذرائع نے خبر دی ہے کہ جارح قوتوں کے خلاف تازہ ترین جوابی حملے میں گذشتہ شب انصاراللہ کیطرف سے 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، جس سے کئی ایک جارح فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ یمنی دفاعی فورسز نے 2 روز قبل بھی جارح سعودی عرب کی سرحد کے کافی اندر واقع شہر "نجران" کے ایئرپورٹ پر "بدر-1" بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا جبکہ گذشتہ روز بھی یمنی ڈرون طیاروں "قاصف-K2" نے "عسیر" نامی سعودی علاقے میں واقع  "خمیس مشیط" فوجی چھاؤنی میں ایک اہم ہدف کو کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 815121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے