0
Sunday 8 Sep 2019 09:07

ٹرمپ کا افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان سے امن مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا، کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں سے خفیہ ملاقات بھی منسوخ کر دی، انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے اہم مرحلے پر کابل پر حملہ کیا گیا، اگر طالبان فائر بندی پر متفق نہیں ہوسکتے تو انہیں مذاکرات کا حق بھی نہیں۔ طالبان وفد نے آج ملاقات کے لیے امریکا پہنچنا تھا۔ صدر ٹرمپ نے افغان طالبان سے امن مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کیمپ ڈیوڈ میں افغان طالبان سے خفیہ میٹنگز بھی کینسل کر دیں۔

امریکی صدر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے اہم مرحلے پر کابل پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ افغان حملے میں 11 افراد کے ساتھ ایک امریکی فوجی بھی مارا گیا، افغان طالبان نے کابل حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ ٹرمپ نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ افغان طالبان کتنی دہائیوں تک جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔ اگر طالبان فائر بندی پر متفق نہیں ہوسکتے تو انہیں مذاکرات کا حق بھی نہیں. انھوں نے یہ بھی لکھا یہ کیسے لوگ ہیں, جو اپنی سودے بازی کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے لوگوں کو قتل کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 815125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب