QR CodeQR Code

لاہور، 8 محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور جلوسوں کا انعقاد، ہزاروں عزداروں کی شرکت

8 Sep 2019 18:11

پیکر وفا شان اہلبیت اور قمر بنی ہاشم حضرت غازی عباس علمدارؑ کی وفا کو سلام پیش کرنے کیلئے 8 محرم الحرام کو لاہور کے مختلف علاقوں میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ شبیہ ذوالجناح اور شبیہ عَلم کے جلوس بھی برآمد کیے گئے اور عزاداروں نے امامِ وفا و شجاعت کو سلام پیش کیا۔ مجالس میں فضائل اور حضرت عباسؑ کی شہادت کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ واقعہ کربلا میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے تمام ہی ساتھی وفا اور صبر کی مثال ہیں لیکن جس وفا، فرمانبرداری، عقیدت، احترام اور  محبت کا اظہار حضرت غازی عباس علمدارؑ کی جانب سے کیا گیا اسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ پیکر وفا شان اہلبیت اور قمر بنی ہاشم حضرت غازی عباس علمدارؑ کی وفا کو سلام پیش کرنے کیلئے 8 محرم الحرام کو لاہور کے مختلف علاقوں میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ شبیہ ذوالجناح اور شبیہ عَلم کے جلوس بھی برآمد کیے گئے اور عزاداروں نے امامِ وفا و شجاعت کو سلام پیش کیا۔ مجالس میں فضائل اور حضرت عباسؑ کی شہادت کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے۔ واقعہ کربلا میں یوں تو امام عالی مقام کے تمام ہی ساتھی وفا، محبت، عقیدت اور فرمانبرداری کی زندہ مثالیں ہیں لیکن جو مقام اور رتبہ حضرت عباسؑ کے حصے میں آیا وہ قابل داد اور بے مثال ہے، پیکر وفا حضرت عباسؑ کی شہادت امام عالی مقام کیلئے اس قدر کٹھن تھی کہ آپ نے فرمایا کہ عباسؑ کی شہادت میری کمر توڑ گئی۔ کربلا میں حضرت عباسؑ تو شہید ہوگئے لیکن آپ کی وفا تا قیامت امر ہوگئی، حضرت علیؑ  کے یہ صاحبزادے جن کو قمر بنی ہاشم کا مقام حاصل ہے، قیامت تک ان کی شجاعت، بہادری اور وفا کو اہل دنیا سراہتے رہیں گے، ان کا عَلم ان کی وفا کی شان بنے تا قیامت سر بلند رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 815128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815128/لاہور-8-محرم-الحرام-کی-مناسبت-سے-مجالس-اور-جلوسوں-کا-انعقاد-ہزاروں-عزداروں-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org