0
Sunday 8 Sep 2019 09:29

مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد

مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ قابض بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی لگا دی۔ پابندیاں توڑ کر محرم کا جلوس نکالنے والے عزاداروں پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو 35 روز گزر گئے۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی لگائی لیکن کرفیو، بندشوں اور پابندیوں کو توڑتے ہوئے امام حسین کے ماننے والوں نے سری نگر میں جلوس نکالا۔ جلوس کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے بھارتی فوج نے جلوس کے شرکاء پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ کی جس سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔ بھارتی فورسز نے جلوس کی کوریج کرتے صحافیوں پر بھی تشدد کیا اور ان کے کیمرے توڑ دیے۔
خبر کا کوڈ : 815132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش