QR CodeQR Code

آیت اللہ حافظ بشیر نے کشمیریوں کی مدد کیلئے فتویٰ جاری کر دیا

8 Sep 2019 11:31

لاہور آفس کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ حافظ بشیر حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کے باشندوں خصوصاً مسلمانوں کے موجودہ حالات تشویشناک ہیں، جنکو سن کر دل کو درد محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر مسلمان کا شرعی اور ہر انسان کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلانے کیلئے کوشش کرے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں مقیم پاکستانی آیت اللہ حافظ بشیر حسین نے کشمیریوں کی مدد کیلئے فتویٰ جاری کر دیا۔ آیت اللہ حافظ بشیر کے لاہور آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ حافظ بشیر حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کے باشندوں خصوصاً مسلمانوں کے موجودہ حالات تشویشناک ہیں، جن کو سن کر دل کو درد محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر مسلمان کا شرعی اور ہر انسان کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلانے کیلئے کوشش کرے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان خدا کی رحمت اور ہماری وفادار، فدا کار، مخلص اور بہادر فوج کی جانفشانی سے محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک فوج نے کشمیریوں کی مدد میں کوئی کوتاہی برتی نہ ایسا ہوگا۔ خدا کرے وہ دن قریب ہو کہ کشمیریوں کو ان کی موجودہ حالت زار سے خدا نجات دے۔


خبر کا کوڈ: 815151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815151/ا-یت-اللہ-حافظ-بشیر-نے-کشمیریوں-کی-مدد-کیلئے-فتوی-جاری-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org