QR CodeQR Code

تحریک اتحاد بین المسلمین کا اظہارِیکجہتی کیلئے لاہور کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

8 Sep 2019 12:21

مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ بکھری ہوئی اُمت کو جوڑنے کا وقت آ گیا ہے اور اس مقصد کیلئے ہی ہم آج عملی طور پر میدان میں نکلے ہیں۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ فرقہ واریت نے ماضی میں اسلام اور پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے، جبکہ علماء اب ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں، تحریک اتحاد بین المسلمین وحدت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک اتحاد بین المسلمین کا اظہارِیکجہتی کیلئے لاہور کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ۔ تحریک کے وفد میں حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا محمد عاصم مخدوم، شکیل الرحمان، مولانا محمد زبیر، مولانا شاہد محمود جانباز سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ اس موقع پر ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ بکھری ہوئی اُمت کو جوڑنے کا وقت آ گیا ہے اور اس مقصد کیلئے ہی ہم آج عملی طور پر میدان میں نکلے ہیں۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ فرقہ واریت نے ماضی میں اسلام  اور پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے، جبکہ علماء اب ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں، تحریک اتحاد بین المسلمین وحدت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ حافظ سید کاظم رضا نقوی کا کہنا تھا کہ گروہ بندیوں سے نکلے بغیر ترقی ممکن نہیں، اتحاد و اتفاق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ کاظم رضا نقوی نے کہا کہ شیعہ اور سنی متحد ہیں اور آج اس کا ثبوت ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء متحد ہیں۔  انہوں نے کہا کہ محرم بھی امن کا درس دیتا ہے، امام حسینؑ کا پیغام بھی امن تھا، اس حوالے سے علماء کا کردار ذمہ دارانہ ہے جو باعث اطمینان صورتحال ہے۔


خبر کا کوڈ: 815168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815168/تحریک-اتحاد-بین-المسلمین-کا-اظہار-یکجہتی-کیلئے-لاہور-کی-مختلف-امام-بارگاہوں-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org