QR CodeQR Code

آئی جی گلگت بلتستان کا یاسین کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

8 Sep 2019 14:45

آئی جی اور دیگر پولیس حکام نے امام بارگاہ طائوس میں علماء و اکابرین شیخ عابدین، شیخ نصرت علی اور راجہ عبدالصبور خان سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے ایس ایس پی غذر سلطان فیصل، ڈی آئی جی سپیشل برانچ حنیف اللہ کے ہمراہ یاسین کا دورہ کیا اور مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی اور دیگر پولیس حکام نے امام بارگاہ طائوس میں علماء و اکابرین شیخ عابدین، شیخ نصرت علی اور راجہ عبدالصبور خان سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ثناء اللہ عباسی نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ایک پرامن علاقہ ہے، یہاں مسلکی ہم آہنگی پورے ملک کیلئے مثال ہے، ماہ محرم ہمیں ظالم کیخلاف کلمہ حق بلند کرنے اور مظلوم کی بھرپور مدد کرنے کا درس دیتا ہے۔ اس موقع پر شیخ عابدین اور راجہ عبد الصبور خان نے سکیورٹی انتظامات پر آئی جی کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 815190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815190/ا-ئی-جی-گلگت-بلتستان-کا-یاسین-دورہ-سکیورٹی-انتظامات-جائزہ-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org