0
Sunday 8 Sep 2019 14:57

بنوں، معمولی تنازعے نے 3 افراد کی جان لے لی

بنوں، معمولی تنازعے نے 3 افراد کی جان لے لی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں معمولی تنازعے نے 3 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے تھانہ میراخیل کی حدود میں پیش آیا، جہاں معمولی تنازعے پر 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 815193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش