0
Sunday 8 Sep 2019 15:34

پشاور میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 4 فیکٹریاں بند، 4 افراد گرفتار

پشاور میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 4 فیکٹریاں بند، 4 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ خيبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے حکام نے انڈسٹريل اسٹيٹ حيات آباد ميں ناقص اشياء تيار کرنے پر 4 يونٹ بند کر کے 4 افراد کو گرفتار کر ليا ہے۔ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں مشترکہ کارروائی کی۔ 2 فیکٹریوں اور 2 بیکریوں سے جعلی لیبل اور غیر معیاری اجزاء برآمد ہوئے۔ ايک  فیکٹری سے بھاری مقدار میں مضر صحت چکن رول اور باسی گوشت بھی برآمد کیا گیا۔ صفائی کی ناقص صورتحال اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر 2 بیکریوں کو سیل کر دیا گیا۔ حیات آباد میں واقع دودھ کی دوکانوں سے بھی نمونے چیک کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 815197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش