0
Sunday 8 Sep 2019 15:50

گلگت میں مثالی ہم آہنگی، مجالس میں اہل سنت اور اسماعیلی برادری کی کثیر تعداد شریک

گلگت میں مثالی ہم آہنگی، مجالس میں اہل سنت اور اسماعیلی برادری کی کثیر تعداد شریک
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں محرم الحرام کے دوران مسلکی ہم آہنگی کا مثالی نمونہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جلوسوں میں اہل سنت اور اسماعیلی برادری کے اکابرین شریک ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز 7 محرم الحرام کے جلوس کے لئے اہل سنت کے رہنما راجہ نثار ولی نے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی، وہ خود بھی جلوس کے ساتھ ساتھ رہے۔ آج مجینی محلہ میں 8 محرم کے مجالس اور جلوسوں میں بھی اہل سنت کے کئی عمائدین سمیت اسماعیلی برادری کی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر جمیل احمد، اقبال رسول بھی جلوس میں موجود رہے۔ گزشتہ روز اہل سنت اور اسماعیلی برادری کے عمائدین نے مرکزی جامع مسجد امامیہ کا دورہ کیا تھا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ یاد رہے آغا راحت حسین نے محرم سے پہلے جمعہ کے کئی خطبات میں زور دے کر کہا تھا کہ مجالس کے دوران کسی کی دل آزاری سے گریز کریں اور اہل سنت و اسماعیلی برادری کے لوگوں کو بھی مجالس میں لائیں۔ محرم شروع ہوتے ہی قومی امن تحریک نے بھائی چارے اور مسلکی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات شروع کیے۔ جس کے نتیجے میں مثالی ہم آہنگی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 815198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش