0
Sunday 8 Sep 2019 16:43

لاہور، 375 کیمروں سے عاشورہ کے مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ ہوگی

لاہور، 375 کیمروں سے عاشورہ کے مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ ہوگی
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں بنائے گئے کنٹرول روم میں انتظامات اور مانیٹرنگ کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید، بریگیڈیئر انجم فیاض، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان اورایس ایس پی اسماعیل کھاڑک نے دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے بتایا کہ جلوس کے روٹ پر 375 کیمرے لگائے گئے ہیں جن کی مدد سے جلوس کے روٹ کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ پولیس، سول ڈیفنس اور سکاوٹس یوم عاشور پر سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ڈی سی آفس کنٹرول روم میں پولیس، ریسکیو، ایم سی ایل،  پی ٹی سی ایل، لیسکو، واسا، ایس این جی پی ایل اور دیگر محکموں کے ملازمین ڈیوٹیاں دے رہے ہیں، ملازمین سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے انار کلی کے جلوس کو مانیٹر کر رہے ہیں، یوم عاشور کو برآمد ہونیوالے جلوس کیلئے بھی تمام تر تیاریاں کر لی گئی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 815204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش