0
Sunday 8 Sep 2019 16:50

ملتان پولیس کا امن و امان کے حوالے سے شہر بھر میں فلیگ مارچ، پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات

ملتان پولیس کا امن و امان کے حوالے سے شہر بھر میں فلیگ مارچ، پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات
اسلام ٹائمز۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم کی سربراہی میں ملتان پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے فلیگ مارچ کیا۔ اس موقع ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانے کے لیے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے، محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی او ملتان میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جہاں سے تمام اہم مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، شہری بھی سکیورٹی کے حوالہ سے جرائم پیشہ عناصر اور شرپسند عناصر کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں یا پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔

بعدازاں فلیگ مارچ ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم کی سربراہی میں روانہ ہوا۔ اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ بھی فلیگ مارچ کے ہمراہ تھے۔ فلیگ مارچ کا آغاز پولیس لائنز ملتان سے MDA چوک، ڈسڑکٹ جیل چوک، ہائی کورٹ موڑ، خان پلازہ چوک، SP چوک، عزیز ہوٹل چوک، ڈیرہ اڈاہ، بوہڑ گیٹ، پاک گیٹ، دہلی گیٹ، دولت گیٹ، قلعہ کہنہ قاسم باغ، گھنٹہ گھر چوک، واٹر ورکس روڈ، علی چوک، دربار شاہ شمس، رشید آباد، عیدگاہ چوک، چونگی نمبر9، چونگی نمبر 7سے، چوک کچہری سے پولیس لائنز ملتان میں اختتام پذیر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 815206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش