0
Sunday 8 Sep 2019 17:18

ظلم و استحصال کے خاتمے کیلئے ڈٹ جانا حسینی فکر ہے، خرم نواز گنڈاپور

ظلم و استحصال کے خاتمے کیلئے ڈٹ جانا حسینی فکر ہے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یزید ملعون نے اقتدار پر قبضہ مستحکم کرنے کیلئے اہل بیت اطہار پر ظلم کے پہاڑ توڑے اور تاریخ انسانی کا بدترین گناہ اور جرم کیا، حضرت امام حسین حق تھے اور یہ حق قیامت تک کے لیے باوقار اور سربلند رہے گا، سیدنا امام حسین نے ظالم یزیدی نظام کو چیلنج کیا اور یزید کے باطل اقتدار اور فسق و فجور پر مبنی نظام حکومت کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا، تاریخ عالم کی بے مثال قربانی دے کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حق و باطل، سچ اور جھوٹ کے درمیان لکیر کھینچ دی۔ بلاشبہ حق کے راستے میں سختیاں بھی آتی ہیں اور ان سختیوں کو خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کرنا حسینیت ہے، جب تک حسینی فکر ہمارے ایمان کا حصہ رہے گی، کوئی یزید اپنے ظالم اقتدار کو زیادہ دیر تک مسلط نہیں رکھ سکے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ آج بھی ہر طرح کے ظلم و استحصال اور یزیدی فکر کے قلع قمع کے لیے حسینی فکر، جذبہ حریت اور جرت و بہادری پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں اہل بیت اطہار نے دین محمدی (ص) کی اصل شکل و صورت کو قائم و دائم رکھنے، اس کی ترویج و اشاعت اور احیا کے لیے جان و مال کی بے مثال قربانیاں دیں، رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کو پیغام دیا کہ جب کوئی طاقت کے نشے میں سچ اور جھوٹ کی سرحدیں ملانے کی کوشش کرے، ظلم، دہشت کے ذریعے انسانوں کو غلام بنانے کی کوشش کرے۔
خبر کا کوڈ : 815209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش