QR CodeQR Code

وہاڑی، خاتون پر پولیس تشدد، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 8 اہلکار گرفتار

8 Sep 2019 17:39

آر پی او ملتان وسیم احمد کے نوٹس لینے پر مقدمے میں نامزد ڈی ایس پی، ایس ایچ او، انچارج سی آئی اے، محرر سمیت 8 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید پولیس اہلکاروں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، گرفتار ملزمان کو آر پی او کے حکم پر حوالات میں بند کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وہاڑی کے پولیس اسٹیشن لڈن میں خاتون پر تشدد کا آر پی او ملتان وسیم احمد نے نوٹس لے لیا، پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ڈی ایس پی، ایس ایچ او، انچارج سی آئی اے، محرر سمیت 8 اہلکاروں گرفتار کر لیا گیا۔ وہاڑی پولیس نے خاتون کو نجی ٹارچر سیل میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کی انکوائری ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی نے کی، جس پر پولیس اہلکاروں کے خلاف دفعہ 354، 337 اور 342 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ آر پی او وسیم احمد کے نوٹس لینے پر مقدمے میں نامزد ڈی ایس پی، ایس ایچ او، انچارج سی آئی اے، محرر سمیت 8 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید پولیس اہلکاروں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کو آر پی او کے حکم پر حوالات میں بند کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 815210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815210/وہاڑی-خاتون-پر-پولیس-تشدد-ڈی-ایس-پی-اور-ایچ-او-سمیت-8-اہلکار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org