0
Sunday 8 Sep 2019 17:51

ملتان کی ضلعی انتظامیہ کا امن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ شہر بھر کا دورہ

ملتان کی ضلعی انتظامیہ کا امن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ شہر بھر کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سٹی پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حمزہ سالک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آغا ظہیر عباس شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما میاں جمیل اور ممبر ضلعی امن کمیٹی مزین عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سٹی پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک ممتاز آباد گئے اور ممتاز آباد امام بارگاہ کے منتظمین سے ملے۔ انہوں نے قدیمی مسجد ممتاز آباد کے خطیب سے بھی ملاقات کی، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران مظہر حسین گیلانی، علامہ فاروق خان سعیدی اور سید علی رضا گردیزی بھی اس موقع میں موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گذشتہ تین ماہ سے محرم انتظامات میں مصروف ہے، ماتمی جلوسوں کے منتظمین کی ڈیمانڈ کے مطابق تمام ترقیاتی کام مکمل کر لیے گئے ہیں اور اب بھی منتظمین کی نشاندہی پر سڑکوں کی ارجنٹ مرمت کا کام جاری ہے۔ واسا اور سالڈویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو روٹ پر صفائی برقرار رکھنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلوسوں کے منتظمین انتظامیہ سے تعاون کریں۔ مثالی امن کے لیے ممبران امن کمیٹی کا تعاون قابل تعریف ہے، انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ ہمارے تعلقات کشیدہ ہیں، دشمن ہماری صفوں میں انتشار پیدا کرنے کی تاک میں ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم سب نے باہمی تعاون، برداشت اور رواداری سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے، سٹی پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے بتایا کہ پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں، تمام امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے، روف ٹاپ پر بھی سکیورٹی کو تعینات کیا گیا ہے، انہوں نے کہ تمام جلوس وقت کی پابندی کریں گے، سی پی او نے کہا کہ امن و امان قائم کرنے کیلئے تمام سکیورٹی ایجنسیاں الرٹ ہیں۔ امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے منتظمین پولیس سے تعاون کریں، زبیر دریشک نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ولایت آباد کا دورہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 815212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش