0
Sunday 8 Sep 2019 18:21

کربلا 2 گروہوں نہیں، حق و باطل کی جنگ تھی، اعجاز ہاشمی

کربلا 2 گروہوں نہیں، حق و باطل کی جنگ تھی، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ کربلا 2 افراد یا گروہوں کے درمیان معرکہ نہیں، یہ حق و باطل کی جنگ ہے، جس میں خون دے کر اور بظاہر قربان ہو کر بھی حق فتحیاب ہوا۔ شہادت وقار اور راہ حق ہے۔ آج یزید کی قبر پر چراغ جلانے والا اس کا نام لیوا کوئی نہیں جبکہ روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر عقیدتمندوں کی حاضری دن رات جاری رہتی ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ انسان کے مرنے کے باوجود کردار نہیں مرتا، وہ زندہ رہتا ہے، آج کر بلا اتحاد کا درس دیتی ہے کہ یزیدی قوتوں کیخلاف امت سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو جائے۔ باہمی فروعی اختلافات کو چھوڑ کر قرآن مجید سے رہنمائی لیں۔

اپنے پیغام میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اسلام کا تحفظ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی مرہون منت ہے، جنہوں نے یزیدی قوتوں کے خلاف قیام کرکے شریعت محمدی کا دفاع کیا ورنہ ہم سے اسلام صحیح حالت میں نہ پہنچ سکتا۔ امام عالی مقام کی طرف سے یزیدی حکومت کیخلاف قیام اور مشکلات کے باوجودحق پر ڈٹ جانے کا عمل آج ہمارے سیاستدانوں کیلئے مشعل راہ کہ امام حسین ؑ نے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور قربان ہوگئے۔ کیا ہم سیاستدان ایسا کر سکتے ہیں کہ جیل اور شہادتوں کو خوشی سے قبول کرلیں اور باطل حکومتوں کیخلاف کھڑے ہو جائیں، اپنی پارٹیاں نہ بدلیں، اقتدار کیلئے جھوٹے وعدے نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 815217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش