0
Sunday 8 Sep 2019 18:40

پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک، آغا سراج درانی کے ملوث ہونے کا انکشاف

پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک، آغا سراج درانی کے ملوث ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں چند عرصے سے پیپلز پارٹی کے اندر فارورڈ بلاک بنانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، اب فارورڈ بلاک بنانے کے معاملے پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق فارور بلاک کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خود ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، مسلسل نیب تحویل میں رہنے کے دوران اسپیکر نے اپنی ہی پارٹی کی حکومت کیخلاف کام شروع کیا، آغا سراج نے اپنی جماعت کے ایک درجن سے زائد ایم پی ایز سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے صوبائی اسمبلی کے ارکان کو قائد ایوان مراد علی شاہ کی تبدیلی پر قائل کرنے کی کوشش بھی کی، اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایسے ارکان سے رابطہ کیا جو پارٹی اور سندھ حکومت سے نالاں تھے۔

ذرائع کے مطابق سراج درانی کے روابط کا راز فاش ہونے پر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سخت نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے ایم پی ایز سے ملاقاتوں کے بعد ارکان نے ساری بات پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھ دی، پیپلز پارٹی چیئرمین راز فاش ہونے کے بعد شدید ناراض ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا فیصلہ بلاول بھٹو کی جانب سے وطن واپسی پر ہوگا، فوری طور پر آغا سراج درانی کیخلاف کارروائی کا امکان نہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وطن واپسی پر اس سلسلے میں مشاورت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 815222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب