0
Sunday 8 Sep 2019 18:50

معاشی صورتحال تشویشناک ہے، تبدیلی نے عوام اور تاجروں کا جینا محال کردیا ہے، مرتضیٰ مغل

معاشی صورتحال تشویشناک ہے، تبدیلی نے عوام اور تاجروں کا جینا محال کردیا ہے، مرتضیٰ مغل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملک میں مہنگائی اور مجموعی معاشی صورتحال دن بدن تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، جس سے عوام اور کاروباری برادری میں اضطراب بڑھ رہا ہے، کاروبار کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، تاجر دیوالیہ ہو رہے ہیں مگر ارباب اختیار ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے ایک بیان میں کہا کہ تبدیلی نے عوام اور تاجروں کا جینا محال کر دیا ہے، نجی سرمایہ کاری گرگئی ہے جسکی وجہ سے سال رواں کا نجی سرمایہ کاری کا ہدف کم کرکے 10.1 فیصد کم کردیا گیا ہے، بڑی صنعتوں میں سرمایہ کاری میں بھی کمی آئی ہے جبکہ اسکی پیداوار 54 فیصد کم ہوگئی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 36 فیصد کمی آئی ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ واپس لے جانے میں غیر معمولی سرگرمی دکھائی ہے۔

ڈاکٹر مغل نے کہا کہ پالیسیوں میں عدم تسلسل، جلد بازی اور گھبراہٹ کے فیصلوں اور کشمیر کی صورتحال کا بھی سرمایہ کاری پر اثر پڑا ہے، تاہم سرحدوں پر کشیدگی سے بھارتی معیشت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے سب سے زیادہ غریب عوام اور مڈل کلاس کو متاثر کیا ہے، جس کی ایک وجہ مرکزی اور صوبائی سطح پر قیمتوں کی نگرانی کا کمزور نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں سات لاکھ اسی ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے، مگر اس سے متوقع آمدنی حاصل نہیں کی جا سکی ہے جو صرف ڈھائی ارب روپے رہی ہے، جولائی اور اگست کے مہینوں میں ٹیکس شارٹ فال چونسٹھ ارب روپے رہا ہے جسے منی بجٹ کے بغیر پورا کرنا ناممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 815224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش