QR CodeQR Code

عزاداری سیدالشہداء (ع) کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، علامہ باقر زیدی

8 Sep 2019 18:56

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سندھ پنجاب سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں نواسہ رسول (ع) کی یاد میں منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوس ہائے عزا کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ملت جعفریہ پاکستان کے بنیادی حقوق مسخ کرنے کے مانند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداء (ع) کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سندھ پنجاب سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں نواسہ رسول (ع) کی یاد میں منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوس ہائے عزا کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ملت جعفریہ پاکستان کے بنیادی حقوق مسخ کرنے کے مانند ہے۔ علامہ باقر زیدی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں مزید کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان کے قیام سے قبل ہی عزاداری سید الشہداء (ع) کو انجام دیتی آرہی ہے، پاکستان کے قیام میں ملت جعفریہ پاکستان کے اکابرین کی بیش بہا قربانیاں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر میں حریت پسند افراد امام حسین (ع) سے درس حریت لے کر اپنی آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں، پاکستان مین گزشتہ کئی سالوں سے عزاداری امام حسین (ع) کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں مظلومین جہاں کی نصرت و حمایت کا درس دیتا ہے، آج کشمیر، فلسطین، یمن اور بحرین کے مظلومین کی حمایت اور ان کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے۔


خبر کا کوڈ: 815225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815225/عزاداری-سیدالشہداء-ع-کی-راہ-میں-کسی-قسم-رکاوٹ-برداشت-نہیں-جائے-گی-علامہ-باقر-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org