0
Sunday 8 Sep 2019 19:31

بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کا احترام کرے، امریکہ

بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کا احترام کرے، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امریکی حکام نے بھارت پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی مقامی قیادت سے مذاکرات کا دوبارہ سے آغاز کیا جائے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹیگس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تاجروں اور مقامی سیاسی رہماؤں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور کشمیریوں پر عائد کی جانے والی پابندیوں پر امریکا کو شدید تشویش ہے۔ مورگن آرٹیگس نے مزید کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش پر بھی تشویش ہے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کو بحال کیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی مقامی سیاسی قیادت سے مذاکرات کا آغاز کرے اور اپنے وعدے کے مطابق جلد از جلد انتخابی شیڈول کا اعلان کرے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 815229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش