QR CodeQR Code

چین اور امریکا کے درمیان برف پگھلنے لگی، مذاکرات پر آمادہ

8 Sep 2019 21:48

چین کی وزارت تجارت کی ویب سائٹ پر گذشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور امریکا نے اکتوبر کے اوائل میں اعلیٰ سطح کے تجارتی مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چین اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کمی آگئی ہے اور معاشی محاذ پر ایک دوسرے کے سخت حریف اب مذاکرات پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دو عالمی قوتوں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ ٹھنڈی پڑتی جا رہی ہے، ایک دوسرے کی برآمدی اشیاء پر ٹیکسوں کے اضافے کی گولہ باری تھم گئی ہے اور چینی نائب وزیراعظم لیو ہی اور امریکی مشیر خزانہ اسٹیون منچین کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں اگلے ماہ مذاکرات کے آغاز پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کی ویب سائٹ پر گذشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور امریکا نے اکتوبر کے اوائل میں اعلیٰ سطح کے تجارتی مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے چین کے نائب وزیراعظم اور چین کے مرکزی بینک کے گورنر نے امریکی مشیر خزانہ اسٹیون منچین اور امریکی تجارتی نمائندے رابٹ لائٹائزر سے گفتگو بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 815233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815233/چین-اور-امریکا-کے-درمیان-برف-پگھلنے-لگی-مذاکرات-پر-ا-مادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org