0
Monday 9 Sep 2019 19:31

لاہور، چوہنگ میں جلوس عزاء پر فائرنگ، 10 عزاداروں کے زخمی ہونے کی اطلاع

لاہور، چوہنگ میں جلوس عزاء پر فائرنگ، 10 عزاداروں کے زخمی ہونے کی اطلاع
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے چوہنگ میں جلوس عزاء میں شریک عزاداروں پر لشکر جھنگوی اور تحریک لبیک کے مسلح دہشتگردوں کا مبینہ حملہ، 10 سے زائد عزادار زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق نویں محرم کا جلوس جاری تھا کہ شرپسندوں نے فائرنگ کر دی جس سے 10 سے زائد عزادار مبینہ طور پر زخمی ہوگئے۔ جلوس کے شرکاء نے واقعہ کے بعد احتجاجاً ملتان روڈ پر دھرنا دے کر سڑک بلاک کر دی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک دھرنا جاری رہے گا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چوہنگ شہر کا حساس علاقہ ہے، جہاں پولیس ٹریننگ سکول سمیت ٹریفک پولیس کا ہیڈکوارٹرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے دفاتر ہیں، اس علاقے میں سرعام اسلحہ رکھنا اور اس کا استعمال بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد اور آپریشن ضرب عضب نچلی سطح تک کیا جاتا تو یوں شرپسندوں کو دہشتگردی کرنے کا موقع نہ ملتا۔ اس حوالے سے پولیس حکام سے رابطہ کیا گیا تو ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی اطلاع ملی ہے تاہم صورتحال کا ابھی علم نہیں، تفصیلات کا پتہ چلا رہے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی بھی تصادم جاری ہے اور جلوس کے شرکاء پر قریبی گھروں کی چھتوں سے پتھراو کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 815252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش