0
Monday 9 Sep 2019 09:13

دیوار برلن کی طرح اب کنٹرول لائن بھی ٹوٹ رہی ہے، چوہدری یاسین

دیوار برلن کی طرح اب کنٹرول لائن بھی ٹوٹ رہی ہے، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ مودی کے اقدامات کے باعث کنٹرول لائن عملا ختم ہو چکی ہے، دیوار برلن کی طرح اب کنٹرول لائن بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ رہی ہے، امام بارگاہوں اور مساجد کو تالے لگا کر مذہبی فریضہ کی ادائیگی میں بھی رکاوٹیں کھڑی کرنا مودی کی فاشسٹ پالیسوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی رہاہشگاہ پر جمعیت علماء اسلام آزادکشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی حثیت کو تبدیل کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے، قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا ہے جہاں پر غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو لگا کر بنیادی انسانی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔ نو لاکھ سے زائد ریگولر فورس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں پیراملٹری فورسز اور آر ایس ایس کے ہزاروں غنڈوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، ان مظالم کو اقوام عالم سے چھپانے کے لیے اخبارات، ریڈیو، ٹیلیویژن سمیت انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر دی گی ہے جو کہ سراسر عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے اور دوسری جانب کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی حکومت کے ان مظالم پر آزادکشمیر کے عوام نے کنٹرول لائن کو جگہ جگہ سے توڑنا شروع کر دیا ہے۔ دیوار برلن کی طرح اب کنٹرول لائن بھی ٹوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کس قدر ستم ظریفی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنے مذہبی فراہض سے روکا جا رہا ہے، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مساجد اور امام بارگاہیں کھلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 815254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش