0
Monday 9 Sep 2019 09:51

کشمیر میں ایک کربلا برپا ہے لیکن حکمران مصلحت پسندی اور بزدلی کا شکار ہیں، سراج الحق

کشمیر میں ایک کربلا برپا ہے لیکن حکمران مصلحت پسندی اور بزدلی کا شکار ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے شیخوپورہ میں آزادی کشمیر کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند پر جانے اور کشمیر فتح کرنے کا مودی کا خواب پورا نہیں ہوگا، کشمیر کی آزادی کے ساتھ ساتھ 22 کروڑ بھارتی مسلمانوں کو آر ایس ایس کے دہشت گردوں سے بچانا ہوگا، برہمن راج کشمیر ہڑپ اور ہندوستان سے مسلمانوں کو بے دخل کرنا چاہتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ 35 دنوں سے کشمیر میں ایک کربلا برپا ہے، امت مسلمہ کے جسم پر یہود و ہنود نے پنجے گاڑ رکھے ہیں، لیکن ہمارے حکمران مصلحت پسندی اور بزدلی کا شکار ہیں، بیٹیاں پکار رہی ہیں اور حکمران مذمت کے بیانات جاری کررہے ہیں۔

کشمیر کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہ رگ کٹ رہی ہے اور حکمران بھارت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے آئندہ تین ہفتوں میں کشمیریوں کی مدد اور انہیں بھارت کے خونی پنجوں سے نجات دلانے کیلئے کوئی عملی قدم نہ اٹھایا تو 6 اکتوبر کے بعد عوام خود فیصلہ کریں گے، کشمیر کی آزادی کی تحریک پاکستان کے تحفظ اور دفاع کی تحریک ہے، کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنا آج ہمارے کل پر قربان کررہے ہیں۔ آزادی کشمیر کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، سیکرٹری جنرل پنجاب بلال قدرت بٹ، ضلعی امیر حاجی عاشق ورک اور خالد محمود ورک بھی موجود تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 815257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش