0
Monday 9 Sep 2019 10:14

امریکہ ابھی بھی طالبان کے ساتھ امن معاہدہ چاہتا ہے، مائیک پومپیو

امریکہ ابھی بھی طالبان کے ساتھ امن معاہدہ چاہتا ہے، مائیک پومپیو
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے افغان طالبان سے مذاکرات گہرے اختلافات کے باعث منسوخ ہوئے۔ امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکہ ابھی بھی طالبان کے ساتھ امن معاہدہ چاہتا ہے۔ افغان طالبان نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکا سمجھوتے کی پوزیشن میں واپس آئے گا۔ کابل حکومت کے ترجمان نے کہا ہے طالبان کے قول و فعل میں تضاد ہے تو وہ شک اور اظہار تشویش کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے سی این این اور این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کے مذاکرات منسوخ کرنے کے اقدامات کو درست قرار دیا اور امن معاہدے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کرتے۔ صدر ٹرمپ طالبان پر دباؤ کم نہیں کریں گے، صدر ٹرمپ کا مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات گہرے اختلافات کے باعث منسوخ ہوئے، مذاکرات کے دوران طالبان کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کا جواز نہیں تھا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام ٹرمپ کی طالبان وفد سے ملاقات سے قبل معاہدے کو فائنل کرنا چاہتے تھے، طالبان نے معاہدہ طے پانے سے پہلے افغان حکومت سے براہ راست مذاکرات سے انکار کیا۔ طالبان رہنما نے امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ حکومت اور طالبان میں محاز آرائی کو واشنگٹن کی ایک میٹنگ میں حل کر سکتے ہیں تو یہ ممکن نہیں۔ ترجمان افغان حکومت نے کہا کہ طالبان کے قول و فعل میں تضاد ہے تو وہ شک اور اظہار تشویش کریں گے، ترجمان افغانستان صادق صدیقی نے کہا کہ افغان حکومت کو کسی بھی امن مذاکرات سے الگ نہیں کرنا چاہیے۔ ادھر افغان طالبان نے کہا ہے کہ جنگ کی جگہ سمجھوتے کا راستہ اختیار کیا جائے تو وہ بھی تیار ہیں۔ توقع ہے کہ امریکا سمجھوتے کی پوزیشن میں واپس آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 815262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش