0
Monday 9 Sep 2019 10:20

لاہور، عزاخانہ پانڈو سٹریٹ سے 9ویں محرم کا جلوس برآمد

لاہور، عزاخانہ پانڈو سٹریٹ سے 9ویں محرم کا جلوس برآمد
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 9ویں محرم الحرام کا شبیہہ ذوالجناح کا سب سے قدیمی جلوس عزاء خانہ پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ سے برآمد ہوگیا۔ جلوس کی برآمدگی سے قبل مجلس عزاء ہوئی جس میں مصائب اہلبیتؑ بیان کئے گئے۔ مجلس کے اختتام پر جلوس برآمد ہوا جو پانڈو سٹریٹ سےعالمگیر روڈ،عالمگیر روڈ سے سراج بلڈنگ چوک پہنچے گا، جہاں مولانا حسن عباس نقوی کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔ سراج بلڈنگ چوک سے بلاک سیداں، بلاک سیداں سے نوری بلڈنگ چوک اسلامپورہ مین بازار سے نیلی بار چوک سے ہوتا ہوا سول سیکرٹریٹ سے گزرے گا اور مغرب کے وقت پرانی انارکلی پہنچے گا۔ پرانی انار کلی میں مولانا حسن عباس کی امامت میں نماز مغربین ادا کی جائے گی۔

پرانی انارکلی کے بعد اے جی آفس سے موج دریا روڈ پر امام بارگاہ خیمہ سادات پھر جین مندر سے واپس انہی راستوں سے ہوتا ہوا سعدی روڈ پہنچے گا اور رات بارہ بجے امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ میں اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کے بانی سید ذوالفقارحیدر نقوی کا کہنا تھا کہ امام بارگاہ پانڈوسٹریٹ سے یہ جلوس 1949 سے مسلسل برآمد ہو رہا ہے۔ جلوس کے موقع پر عزداران ِ امام حسین جگہ جگہ ماتم اور نوحہ خوانی کرتے ہیں۔ اس موقع سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ عزاداروں کو جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں شریک ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں کیساتھ رضاکار بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ جگہ جگہ پانی، شربت اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جبکہ عزاداروں کیلئے نیاز کا بھی اہتمام ہے۔
خبر کا کوڈ : 815263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش