0
Monday 9 Sep 2019 10:47

قیام امام حسینؑ ہمارے لیے مینارہ نور کی حیثیت رکھتا ہے، عظیم رندھاوا

قیام امام حسینؑ ہمارے لیے مینارہ نور کی حیثیت رکھتا ہے، عظیم رندھاوا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی فیصل آباد کے ضلعی امیر انجینئر عظیم رندھاوا نے کہا ہے کہ محرم صبر تحمل اور برداشت کا مہینہ ہے، حضرت امام حسینؑ نے جس طرح کربلا کے میدان میں اپنے عالی مرتبت ساتھیوں سمیت حق کی سربلندی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، وہ ہم سب کیلئے مینار نور کی حیثیت رکھتا ہے۔ فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسلمانوں کو آج ایک اور کربلا کا سامنا ہے، ایک ماہ سے زائد عرصہ سے مظلوم کشمیری کرفیو کی زد میں ہیں، مظلوم کشمیری 73 سال سے بھارت کے ظلم و جبر اور ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کررہے ہیں، ایک لمحے کیلئے ان کے قدم نہیں ڈگمائے، ایک لاکھ سے زیادہ جوان بیٹوں کی شہادتوں کے باوجود ان کے چہرے پر خوف اور مایوسی کا دور دور تک نشان نہیں، امام حسینؑ کی سنت ادا کرتے ہوئے وہ پہاڑ کی طرح بھارت کے سامنے کھڑے ہیں، عالم اسلام کو آگے بڑھ کے ان کے لئے قربانی دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں، ہمیں فرقہ بندی، علاقائی تعصب اور شدت پسندی سے نکل کر دفاع پاکستان اور اتحاد امت کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ طاغوتی قوتیں یہاں پر مسلمانوں کو تقسیم کر کے لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں، اتحاد امت کے ہتھیار سے دشمن کی سازش کو ناکام بنایا جا سکتا ہے، ٓآج امت مسلمہ کو جو مسائل درپیش ہیں، ان سے نکلنے کے لیے ہمیں اتحاد امت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 815267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش