0
Monday 9 Sep 2019 10:58

کشمیریوں کی حمایت میں پیرس میں تاریخ کی سب سے بڑی ریلی

کشمیریوں کی حمایت میں پیرس میں تاریخ کی سب سے بڑی ریلی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف کشمیر انٹرنیشنل فورم کے زیراہتمام فرانس کے شہر پیرس میں تاریخ کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر پیرس کی فضاء مودی دہشت گرد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ فرانس، عرب ممالک، کشمیریوں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین سے کشمیر میں ظلم و بربریت اور قتل عام کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ ریلی گاژدی ایسٹ سے لے کر ری پبلک تک نکالی گئی۔ شرکائے ریلی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔
خبر کا کوڈ : 815270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب