QR CodeQR Code

کشمیریوں کی حمایت میں پیرس میں تاریخ کی سب سے بڑی ریلی

9 Sep 2019 10:58

پیرس کی فضاء مودی دہشتگرد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ فرانس، عرب ممالک، کشمیریوں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین سے کشمیر میں ظلم و بربریت اور قتل عام کیخلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف کشمیر انٹرنیشنل فورم کے زیراہتمام فرانس کے شہر پیرس میں تاریخ کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر پیرس کی فضاء مودی دہشت گرد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ فرانس، عرب ممالک، کشمیریوں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین سے کشمیر میں ظلم و بربریت اور قتل عام کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ ریلی گاژدی ایسٹ سے لے کر ری پبلک تک نکالی گئی۔ شرکائے ریلی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔


خبر کا کوڈ: 815270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815270/کشمیریوں-کی-حمایت-میں-پیرس-تاریخ-سب-سے-بڑی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org