0
Monday 9 Sep 2019 11:27

سرگودہا، 9 محرم الحرام کے 122 جلوس برآمد ہوں گے

سرگودہا، 9 محرم الحرام کے 122 جلوس برآمد ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح سرگودہا میں مراسم عزاداری جاری ہو ساری ہیں۔ ضلعی پولیس کے مطابق 9 محرم الحرام کے موقع پر 221 جلوس برآمد ہوں گے، جن پر 255 انسپکٹر، سب انسپکٹر، اے ایس آئی، جبکہ 1215 کانسٹیبلان کے علاوہ 355 پولیس رضا کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع میں 248 مجالس منعقد ہو نگی، 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس ذوالجناح برمکان سید دبیر حسین بخاری زیر اہتمام سید احسن رضا بخاری، بخاری منزل بلاک نمبر 23 بارہ بجے بعد از مجلس عزاء برآمد ہوگا۔ جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بلاک نمبر 7 میں اختتام پذیر ہوگا۔ بعد ازاں 9 اور 10 کی درمیانی رات شب عاشورہ، جبکہ 10 9 محرم الحرام کی درمیانی شب زیر اہتمام انجمن جعفریہ برمکان سید ظفر شاہ بخاری ایڈووکیٹ گلی بلاک 16 رات  9 بجے مجلس عزا ہوگی اور جلوس برآمد ہوگا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بلاک 7 میں اختتام پذیر ہوگا۔ واضح رہے کہ ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی میں محرم کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے قائم ڈویژنل اور ضلعی کنٹرول رومز کو مزید جدید آلات سے لیس کرکے آن لائن کر دیا گیا ہے، ہائی ٹیکنالوجی اور جدید کیمروں سے مزئین موبائل کیم وینز جلوسوں کی براہ راست نگرانی کرینگی، موبائل فون کی بندش کی صورت میں ہنگامی طور پر متبادل پی ٹی سی ایل فون لائنیں جلوس اور مجالس کے مقامات پر نصب کر دیئے گئے ہیں، تاکہ کمیونیکیشن معطل نہ ہو، اس سسٹم کے تحت جرائم پیشہ افراد کا کال ڈیٹا بھی سائنسی بنیادوں پر فوری چیک کیا جا سکے گا، یہ کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کریگا۔
خبر کا کوڈ : 815272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش