0
Monday 9 Sep 2019 11:11

اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کیلئے باتوں سے آگے بڑھ کر کچھ کرنا ہوگا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کیلئے باتوں سے آگے بڑھ کر کچھ کرنا ہوگا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے لیے باتوں سے آگے بڑھ کر کچھ کرنا ہوگا۔ امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ فلسطین کے مسئلے جیسا ہے دونوں ہی متنازع علاقے ہیں، دونوں میں لوگوں کو محصور کر دیا گیا ہے۔ دونوں علاقے اقوام متحدہ کے ایجنڈے کے پرانے مسئلے ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے سب آگاہ ہیں، مقبوضہ وادی میں پیلٹ گنز کے استعمال سے نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مقبوضہ وادی سے آنے والی رپورٹس وہاں پر جاری بدترین تشدد دکھاتی ہیں، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی آزادی کو مکمل ختم کردیا گیا ہے۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام سے مقبوضہ وادی میں بڑے انسانی المیے کا خطرہ ہے۔ مغربی میڈیا سمیت بین الاقوامی توجہ مسئلہ کشمیر پر ہے، کشمیریوں کی حالت زار پر بین الاقوامی تنظیمیں بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کو باتوں سے آگے بڑھ کر مقبوضہ کشمیر کے لیے کچھ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 815277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش