0
Monday 9 Sep 2019 11:16

راولپنڈی پولیس نے تشدد اور غیرقانونی حراست چھپانے کیلئے موبائل فون پر پابندی لگادی

راولپنڈی پولیس نے تشدد اور غیرقانونی حراست چھپانے کیلئے موبائل فون پر پابندی لگادی
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے شہریوں پر تشدد اور غیرقانونی حراست کو چھپانے کے لیے تھانے میں اسمارٹ موبائل فون لانے پر پابندی لگا دی ہے۔ پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی غیرقانونی حراست کے حوالے سے وڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد راولپنڈی پولیس نے اپنے گھناؤنے اقدمات کو چھپانے کے لیے انوکھا فیصلہ کیا ہے۔ سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے پولیس افسران سے میٹنگ کے بعد تحریری اطلاعی رپورٹ ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور سپروائزری افسران کو ارسال کردی جس میں آئندہ تھانے میں کسی کو غیرقانونی حراست میں نہ رکھنے اور تشدد نہ کرنے کہ ہدایات درج ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع بھر کے تھانوں میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پولیس افسران و ملازمین عام موبائل فون جن پر ویڈیو ریکارڈنگ نہ ہوسکے استعمال کرسکیں گے، تھانے میں صرف ایس ایچ او اور ہیڈ محرر ٹچ اسکرین یا اینڈرائیڈ فون رکھ سکیں گے، تھانے آنے والے کسی بھی شخص کے موبائل فون تھانے میں لے جانے پر پابندی ہوگی، ان سے موبائل فونز تھانوں کے گیٹ پر جمع کرلیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 815279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش