QR CodeQR Code

چنیوٹ، مجالس اور جلوسوں کیلئے تھری لیئر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

9 Sep 2019 11:39

سیکورٹی انتظامات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ نے کہا کہ مطابق پرائیویٹ ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی ہے، مجالس جلوسوں میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو نفری الرٹ رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چنیوٹ میں 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق 9 اور 10  محرم الحرام کو ضلع چنیوٹ میں 129 جلوس، 134 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں سے 18 جلوس کیٹیگری A ،32 جلوس کیٹیگری B ،79 جلوس کیٹیگری C کے ہیں، 13 مجالس کیٹیگری A ،40 مجالس کیٹیگریB ،81 مجالس کیٹیگری C کی ہیں۔ تمام مجالس، جلوسوں پر دو ہزار سے زائد پولیس افسر و ملازمین سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے، تمام مجالس، جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، حساس مجالس، جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے گی، جلوسوں سے ملحقہ راستوں کو خاردار تاروں سے بند رکھا جائے گا اور عام پبلک کیلئے متبادل راستوں کا انتظام کردیا گیا ہے، سکیورٹی کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ڈی پی او چنیوٹ کے مطابق پرائیویٹ ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی ہے، مجالس جلوسوں میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو نفری الرٹ رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 815290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815290/چنیوٹ-مجالس-اور-جلوسوں-کیلئے-تھری-لیئر-سکیورٹی-انتظامات-کو-حتمی-شکل-دے-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org