QR CodeQR Code

لاہور، یوم عاشور پر محکمہ صحت نے 3 عارضی ہسپتال قائم کر دیئے

9 Sep 2019 11:50

عارضی ہسپتالوں میں ایک ہسپتال العمران شفاخانہ اور دوسرا الخمینی ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے جبکہ 10 بیڈز کا تیسرا عارضی ہسپتال سنٹرل ماڈل سکول نزد کربلا گامے شاہ بنایا گیا ہے۔ مارننگ شفت میں 2 میڈیکل افسران سمیت دیگر ملازمین ڈیوٹی دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ یوم عاشور کے موقع پر لاہور شہر کیلئے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ڈیوٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ مرکزی جلوس کے روٹ پر 3 عارضی ہسپتال قائم کر دیئے گئے ہیں۔ عارضی ہسپتالوں میں ایک ہسپتال العمران شفاخانہ اور دوسرا الخمینی ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے جبکہ 10 بیڈز کا تیسرا عارضی ہسپتال سنٹرل ماڈل سکول نزد کربلا گامے شاہ بنایا گیا ہے۔ مارننگ شفت میں 2 میڈیکل افسران سمیت دیگر  ملازمین ڈیوٹی دیں گے۔ ایوننگ  شفٹ میں 1 ایم او سمیت دیگر  ملازمین جبکہ رات کی شفٹ میں 2 ایم اوز سمیت دیگر پیرا میڈٰیکل سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ 10 ڈی ڈی اوز ہیلتھ اپنی اپنی حدود میں لاہور شہر  کے 9 زونز میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔ میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 815300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815300/لاہور-یوم-عاشور-پر-محکمہ-صحت-نے-3-عارضی-ہسپتال-قائم-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org