QR CodeQR Code

اتحاد، اتفاق اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کا تقاضا ہے، عثمان بزدار

9 Sep 2019 12:56

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ یوم عاشور پر وضع کردہ سکیورٹی پلان پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کابینہ کمیٹی برائے امن وامان وضع کردہ پلان پر عملدرآمد کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے اختتام پذیر ہونے تک پولیس فورس اور متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے، موجودہ حالات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ یوم عاشور کیلئے امن و امان کی فضاء یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا گیا ہے، مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے چار درجاتی حصار بنانے کیلئے ہدایات دی گئی ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے عزاداروں کی سہولت اور سکیورٹی کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں، دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے، سب نے مل کر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اتحاد، اتفاق اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کا تقاضا ہے۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ یوم عاشور پر وضع کردہ سکیورٹی پلان پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کابینہ کمیٹی برائے امن وامان وضع کردہ پلان پر عملدرآمد کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے اختتام پذیر ہونے تک پولیس فورس اور متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے، موجودہ حالات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرائص کی ادائیگی میں مصروف پولیس فورس اور دیگر عملے کیلئے کھانے پینے کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں، گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 815324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815324/اتحاد-اتفاق-اور-مذہبی-ہم-آہنگی-کا-فروغ-وقت-تقاضا-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org