QR CodeQR Code

لاہور، حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دیدیا گیا

9 Sep 2019 15:05

مزار کو 5 من سے زائد عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزار کو غسل دیا۔ غسل دینے کے بعد پاکستان کی سلامتی، کشمیر کی آزادی، امن و امان، عوامی بھلائی، دین کی سلامتی، اتحاد بین المسلمین اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے دربار کو غسل دینے کی 976ویں تقریب آج 9 محرم الحرام کو داتا دربار کمپلیکس میں ہوئی۔ مزار کو 5 من سے زائد عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزار کو غسل دیا۔ تقریب میں صوبائی وزیراوقاف سید سعیدالحسن شاہ، وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال چیئرمین امورِ مذہبیہ کمیٹی نذیراحمد چوہان، سیکرٹری اوقاف و مذہبی امورذوالفقار گھمن، مشیر وزیراعلیٰ عون چودھری، کمشنر لاہور آصف بلال لودھی، سی سی پی او لاہور بی اے ناصر،  سابق آئی جی پنجاب پولیس حبیب الرحمان، علمائے کرام ، مشائخ عظام سمیت سیاسی وسماجی شخصیات، صنعتکاروں، تاجروں اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ معروف نعت خواں سرور نقشبندی نے نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مزار شریف کو غسل دینے کے بعد پاکستان کی سلامتی، کشمیر کی آزادی، امن و امان، عوامی بھلائی، دین کی سلامتی، اتحاد بین المسلمین اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 815341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815341/لاہور-حضرت-داتا-گنج-بخش-کے-مزار-کو-غسل-دیدیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org