0
Monday 9 Sep 2019 19:01

ملتان، پاک فوج کے کمانڈر کا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائے جانے والے کنٹرول روم کا دورہ

ملتان، پاک فوج کے کمانڈر کا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائے جانے والے کنٹرول روم کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے کمانڈر فائیو آرمڈ کور بریگیڈیئر نعمان صدیق نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے محرم انتظامات اور کنٹرول روم کے بارے میں انہیں بریفنگ دی، پاک فوج کے افسران اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حمزہ سالک بھی اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اس موقع پر بتایا کہ 10 محرم کو ملتان میں مجموعی طور 261 مجالس اور جلوس منعقد ہوں گے، ماتمی جلوسوں کے روٹس پر 225 کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ حساس مقامات پر متحرک کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا تمام کیمرے کنٹرول روم کے علاوہ محکمہ داخلہ لاہور کے ساتھ بھی لنک ہیں، انہوں نے بتایا کہ ماتمی جلوس اپنے روٹس پر جب گزرتے ہیں تو گوگل میپ کے ذریعے وہ کنٹرول روم میں اپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ روشنی کا تھری لیئر سٹینڈ بائی انتظام کیا گیا ہے، بجلی جانے کی صورت میں جنریٹرز اور بیم لائٹس کی مدد حاصل کی جا سکے گی، انہوں نے بتایا کہ محرم جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔ بریگیڈیئر نعمان صدیق اس موقع اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور فوج  اندرونی اور بیرونی خطرات سے آگاہ ہے، بریگیڈیئر نعمان صدیق نے کہا کہ فوج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے تیار ہے اور قوم کی تمام توقعات پر پورا اُترے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے ضرورت پڑی تو پاک فوج اور رینجرز اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، بریگیڈیئر نعمان صدیق نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 815381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش