0
Monday 9 Sep 2019 19:13

ملتان پولیس نے 10 محرم کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا، 117 جلوس اور 144 مجالس منعقد ہونگی

ملتان پولیس نے 10 محرم کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا، 117 جلوس اور 144 مجالس منعقد ہونگی
اسلام ٹائمز۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ملتان پولیس کی طرف سے 10 محرم الحرام کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا، 10 محرم الحرام مورخہ 10 ستمبر کو ضلع ملتان میں کل117 جلوس برآمد ہوں گے اور 144 مجالس منعقد کی جائیں گی، جن میں سے 21 جلوس اور 28 مجالس اے کیٹگری کے ہوں گے، سٹی پولیس آفیسر ملتان کی سرپرستی میں تمام ڈویژنل ایس پی صاحبان اپنے اپنے ڈویژن میں محرم سکیورٹی کی نگرانی کریں گے اور وقتاً فوقتاً ڈیوٹی پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو بریف کریں گے، سکیورٹی پلان کے مطابق گذیٹڈ افسران اس تمام سکیورٹی عمل کی نگرانی کریں گی۔

ضلع ملتان پولیس کے کل 4521 پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، جن میں 2 ایس ایس پیز، 5 ایس پیز، 11 ڈی ایس پیز، 33 انسپکٹر، 145 سب انسپکٹر، 233 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 70 ہیڈ کانسٹیبل، 3902 کانسٹیبلان، 120 لیڈی کانسٹیبلان اپنے فرائض انجام دیں گے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ سٹی ڈویژن کے اوورآل نگران ہوں گے، ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم ڈسٹرکٹ ملتان کے اوورآل نگران ہوں گے، اس کے علاوہ 10 ریزروز ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ہائی الرٹ رہیں گی، جنھیں بوقت ضرورت استعمال کیا جائے گا، ملتان پولیس کے علاوہ پاکستان آرمی اور رینجرز کے اہلکار بھی امن عامہ کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے، نیز 1374 پولیس قومی رضاکاران اور 2215 وولنٹیرز بھی معاونت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 815383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش