QR CodeQR Code

کراچی، عاشور کے مرکزی جلوس میں لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنا دیا جائے گا، علامہ احمد اقبال رضوی

9 Sep 2019 21:34

کراچی میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں شیعہ جبری گمشدگان کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ مسنگ پرسنز کی آواز ملک گیر آواز بن چکی ہے، حکمرانوں کو شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا درد نظر نہیں آتا، بانیان پاکستان کی اولادوں کے ساتھ ملک دشمن بھارتی جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ہم آج مظلوں کی حمایت میں کھڑے ہیں، کشمیر، فلسطین و پاکستان کے مسنگ پرسن ہوں ہم ان کی حمایت اور ان کے خانوادوں کا بھرپور ساتھ دیں گے، 14 سو سالوں سے ظالم کی مذمت کر رہے ہیں، مظوموں کی حمایت کیلئے ہماری جانیں قربان ہیں، ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا درد نظر نہیں آتا، بانیان پاکستان کی اولادوں کے ساتھ ملک دشمن بھارتی جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ کراچی میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں شیعہ جبری گمشدگان کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ جلوس کا روٹ تبدیل کرنا کسی کے باپ کے اختیار میں نہیں، عزاداری سید الشہداء ہمارا آئینی، دینی اور اخلاقی حق ہے اس سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، تعمیراتی کاموں کی سیاست میں عزاداری کے خلاف سازش برداشت نہیں کی جائے گی، اربعین امام حسین (ع) کا جلوس عزاء ایم اے جناح روڈ پر نکالا جائے گا، ملت جعفریہ کے علماء کرام و تنظیمیں صوبائی و وفاقی حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والوں کا احترام کرتے ہیں مگر جلوس کے روٹس تبدیلی پر اب کسی حکومتی مشینری یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ مسنگ پرسنز کی آواز ملک گیر آواز بن چکی ہے، ہم حکومت وقت کو متنبہ کرتے ہیں کہ مسنگ پرسن کو فی الفور رہا کیا جائے، لاپتہ افراد کی فیمیلیز سے حکومتی رابطہ شروع کیا جائے، دو دفع مسنگ پرسنز کی تحریک چلی مگر حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وعدوں کے باوجود کسی کو رہا نہیں کیا، آئین پاکستان کہتا ہے کہ صدر، وزیراعظم، آرمی چیف کو صادق و امین ہونا چاہیئے مگر انہوں نے مسنگ پرسن کے معاملے میں وعدہ خلافی کی، یہ صادق و امین نہیں رہے، ملک بھر کے علماء کرام و تنظیمین مسنگ پرسنز کے خانوادوں کے ساتھ ہیں، لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے تیسری دفعہ مزاکرات شروع کئے جارہے ہیں، مطالبات پورے نہ ہوئے تو عاشورہ کا جلوس روک دیا جائے گا اور کراچی میں 10 محرم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں لاپتہ شیعہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا دیا جائےگا۔


خبر کا کوڈ: 815406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815406/کراچی-عاشور-کے-مرکزی-جلوس-میں-لاپتہ-شیعہ-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-دھرنا-دیا-جائے-گا-علامہ-احمد-اقبال-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org