0
Monday 9 Sep 2019 23:39

امریکہ افغانستان میں باعزت پسپائی کے بجائے اب شرمناک اور عبرتناک شکست سے دوچار ہوگا، حافظ حسین احمد

امریکہ افغانستان میں باعزت پسپائی کے بجائے اب شرمناک اور عبرتناک شکست سے دوچار ہوگا، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں باعزت پسپائی کے بجائے اب شرمناک اور عبرتناک شکست سے دوچار ہوگا، ٹرمپ نے بھارت کو خوش کرنے کے لئے طالبان سے طے شدہ معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کرکے ثابت کیا وہ اب بھی خطے میں بھارت کو چودھراہٹ دینا چاہتا ہے۔ وہ کراچی میں اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر حافظ زبیر احمد، مولوی محمد طاہر توحیدی، سعید احمد، ولی اللہ مغیری، اقبال بادینی، ظفر حسین بلوچ، حافظ عبدالظاہر، حاجی محمد رفیق لہڑی اور دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ہر دور میں امریکہ کی دوستی کے سوراخ سے اپنے آپ کو ڈسوانے کے باوجود امریکی غلامی کا طوق اپنے گلے میں ڈالے رکھا ہے، جبکہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل کا تکون سقوط ڈھاکہ سمیت ہر سانحہ میں پاکستان اور اسلام دشمنی میں مصروف رہا ہے۔

حافظ حسین احمدنے کہا کہ افغانستان کے میدان جنگ کی طرح مذاکراتی میز پر بھی طالبان نے امریکہ اور اس کے حواریوں کو شکست دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی باعزت پسپائی اور واپسی کا سنہرا موقع گنوا دیا ہے، اب انشاء اللہ وہ مزید عبرت اور رسوائی کا نشان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح ستمبر میں ستمگر اپنے انجام کو پہنچیں گے اور دسمبر میں نیازی ہتھیار ڈال سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”نکے“ سے قومی سطح پر جو کام لینا تھا لیا جاچکا ہے، اگر اس کو مزید رکھا گیا تو بین الاقوامی کھلاڑی اس کے ذریعے ملک کو خدانخواستہ ناقابل تلافی نقصان پہنچاسکتے ہیں، اس لیے توقع ہے کہ ”درد“ دینے والے اب دوا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 815414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش