QR CodeQR Code

خانوادہ رسول (ص) نے ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کا درس دیا، علامہ حسین مسعودی

10 Sep 2019 00:59

عشرہ محرم کی مجلس عزا سے خطاب کے دوران رہنما جعفریہ الائنس نے کہا کہ آج بھی فلسطین، یمن، کشمیر، افغانستان، بحرین، الجزائر، عراق، شام اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے، لیکن افسوس کہ مسلم سربراہان خصوصاً عرب حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سینئر نائب صدر محمد حسین مسعودی نے کہا کہ امام حسین (ع) نے ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کا درس دیا اور کیونکہ یہی فلسفہ اسلام ہے کہ ہمیں ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور مظلوم انسانوں کی حمایت اختیار کرنا چاہیئے۔ مسجد حر تیسر ٹاؤن لیاری ایکسپریس وے میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ آج بھی فلسطین، یمن، کشمیر، افغانستان، بحرین، الجزائر، عراق، شام اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے، لیکن افسوس کہ مسلم سربراہان خصوصاً عرب حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور سامراجی قوتوں کے خلاف کوئی بھی بات کرنے کو تیار نہیں، لہٰذا ہمارے حکمرانوں اور سربراہان کو ظالم کے خلاف آواز حق بلند کرنا ہوگی تاکہ دنیا سے ظلم کا خاتمہ ہو اور مسلمان بھی دوسری اقوام کی طرح عزت و آبرو کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں۔


خبر کا کوڈ: 815420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815420/خانوادہ-رسول-ص-نے-ظلم-سے-نفرت-اور-مظلوم-کی-حمایت-کا-درس-دیا-علامہ-حسین-مسعودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org