0
Tuesday 10 Sep 2019 01:03

امام حسین (ع) کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک کیلئے مشعل راہ اور قابل ہدایت ہے، علامہ حسن ظفرنقوی

امام حسین (ع) کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک کیلئے مشعل راہ اور قابل ہدایت ہے، علامہ حسن ظفرنقوی
اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ امام حسین (ع) کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک کے لئے مشعل راہ اور قابل ہدایت ہے۔ یہ بات انہوں نے امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسینیت انسانیت کا پیغام ہے، انسانیت اور ہدایت حاصل کرنے کے لئے انہی مقدس ہستیوں کے در پر آنا ہوگا اور اسی میں ہم سب کی بقاء ہے کہ ہم ان مقدس ہستیوں کے در سے وابستہ رہیں تاکہ دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات حاصل ہو۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے مظلوم مسلمان آپکی جرات و بہادری اور حوصلے سے سبق حاصل کریں تاکہ دنیا بھر میں اسلام کا نام سر بلند ہو اور مسلمان بھی عزت و آبرو کے ساتھ جی سکیں، کیونکہ اس وقت پوری دنیا سامراجی شکنجے میں پھنسی ہوئی ہے اور ان پر ہونے والے مظالم آواز بلند کرنے والا کوئی نظر نہیں آتا اسی وجہ سے مسلمان مایوسی کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 815421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب