0
Tuesday 10 Sep 2019 08:41

لاہور، یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

لاہور، یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
اسلام ٹائمز۔ یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کی جانب سے 14 ایس پیز، 24 ڈی ایس پیز، 87 انسپکٹرز سمیت 5 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے  ہیں۔ یوم عاشور کے مرکزی جلوس کیلئے لاہور پولیس کے سکیورٹی پلان کے مطابق سکیورٹی پر 14 ایس پیز، 24 ڈی ایس پیز، 87 انسپکٹرز اور455 اَپر سب آرڈینیٹس اور 5 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطابق سکیورٹی ٹاپ الرٹ ہے، سخت حفاظتی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں جبکہ جلوس کے روٹ میں آنیوالی تمام گلیوں کو خاردار تاریں اور بیرئرز لگا کر مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے اور عزادار خواتین کے چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار اور خواتین رضاکار بھی تعینات کی گئی ہیں جبکہ سپیشل سکیورٹی یونٹ، اینٹی رائٹ فورس، ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور جلوس کے روٹ میں آنیوالی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 815424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش