0
Tuesday 10 Sep 2019 18:04

عشرہ محرم الحرام میں مجموعی طور پر اتحاد کی فضا قائم رہی، سبطین سبزواری

عشرہ محرم الحرام میں مجموعی طور پر اتحاد کی فضا قائم رہی، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ڈسکہ سیالکوٹ میں عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے عشرہ محرم الحرام میں مجموعی طور پر اتحاد و وحدت کی فضا قائم رہی ہے جو کہ قابل تعریف ہے، ہمیں کسی مذہب و مسلک سے کوئی شکایت نہیں۔ افسوس ہے کہ انتظامیہ اور پولیس نے غیر آئینی و غیر قانونی طور پر پارٹی بن کر مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزاء کو کچھ مقامات پر روکا اور رکاوٹیں پیدا کیں۔ بانیان مجالس کو ہراساں کرنے کیساتھ چادر اور چاردیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا، ہم اس ظالمانہ اقدام کا نوٹس لیں گے، اسے بھلائیں گے نہیں، جتنے مرضی مقدمات درج کرلیں، ریاستی جبر اور مقدمات کے باوجود عزاداری سید الشہداء ہر صورت جاری رہے گی چاہے اس کیلئے جتنی بھی قربانی دینی پڑے لیکن صاحبان اقتدار کو دعوت فکر ہے کہ وہ اپنی عاقبت خراب نہ کریں اور عزاداری کیخلاف غیر قانونی مقدمات کو واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ ناروا حکومتی اور ریاستی رویے کو روکنے کیلئے بہت جلد راست اقدامات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 815425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب