0
Tuesday 10 Sep 2019 09:02

لاہور یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد

لاہور یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی تاریخی نثار حویلی سے محرم الحرام کے مرکزی جلوس سے قبل مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد علامہ ڈاکٹر امجد علی عابدی نے شبیہ ذوالجناح برآمد کرائی۔ 10 محرم الحرام کی مناسبت سے جہاں شہر بھر میں مجلس عزاء اور شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں وہیں نثار حویلی میں مرکزی جلوس سے قبل مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا، جس میں عزادروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس عزاء میں قاری رفعت عباس ہاشمی نے تلاوت قرآن پاک کی، شاہد علی، ذاکر محمد علی، سید دانیال رضا کاظمی، سید کمیل عباس اورعباس رضا نے سوز و سلام پیش کیا۔ ذاکر سید اختر عباس زیدی، ننھے ذاکر سید بہلول، شفقت امانت علی، ڈاکٹر علی ظہیر منہاس، ذاکر عون عباس، فواد بٹ، شبیر حسین جعفری، ذاکر کاشف رضا، ذاکر احسن علی، ذاکر شمس الحسن کاشف، ساجد حسین انصار، عمران نثار، ذاکر حسین جعفری اور حسنین جعفری نے بھی سوزو سلام پیش کیا، شبیہ ذوالجناح کی برآمدگی کے بعد عزادروں نے ماتم کیا۔

شبیہ ذوالجناح کا یہ مرکزی جلوس مقررہ راستوں چوہٹہ مفتی باقر، مسجد وزیر خان، کشمیری بازار سے رنگ محل پہنچے گا جہاں پر نمازِ ظہرین ادا کی جائے گی۔ صرافہ  بازار، گمٹی بازار، ڈبی بازار، سید مٹھا اور تحصیل بازار سے امام بارگاہ مبارک بیگم، بازار حکیماں، فقیر خانہ میوزیم سے ہوتا ہوا اونچی مسجد بھاٹی گیٹ پہنچے گا، جہاں نماز مغربین ادا کی جائے گی، جس کے بعد یہ لوئر مال پر تاریخی  کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس میں شامل عزادار مسلسل نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے نواسہ رسولؑ کو پرسہ پیش کر رہے ہیں۔ کربلا گامے شاہ پہنچ کر شام غریباں منعقد کی جائے گی۔ محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی وجہ سے شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کے روٹس پر موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔ نثارحویلی، کربلا گامے شاہ، امامیہ کالونی میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس تعینات کر دی گئی ہے، میٹرو بس سروس بھی معطل کر دی گئی ہے جبکہ سپیڈو بس سروس جزوی طور پر بحال ہے۔
خبر کا کوڈ : 815427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش