0
Tuesday 10 Sep 2019 12:15

وزیراعلیٰ پنجاب کا جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فضائی دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فضائی دورہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور شہر کا فضائی دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور انسپکٹر جنرل پولیس عارف نواز بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلی نے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر میں شہر کے مختلف علاقوں میں یوم عاشور پر کئے گئے سکیورٹی انتظامات دیکھے۔ وزیراعلی نے جلوسوں کے روٹس اور پولیس کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلی نے اندرون شہر، کربلا گامے شاہ، انارکلی، اسلام پورہ، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں سے برآمد ہونیوالے جلوسوں کا فضائی جائزہ لیا۔ سردار عثمان بزادر کی جانب سے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے  سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔
 
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ یوم عاشور پر پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں، دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔ یوم عاشور پر جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کیلئے جدید نظام وضع کیا گیا ہے۔ جبکہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے یوم عاشور پُرامن رہے گا۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ فورس کو جلوسوں کے اختتام کے بعد بھی الرٹ رکھا جائے، جب تمام عزادار گھروں کو روانہ ہو جائیں پولیس اس کے بعد اپنی تعیناتی کی جگہ چھوڑے۔
خبر کا کوڈ : 815446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش