0
Tuesday 10 Sep 2019 12:53

شہادت امام حسینؑ مشکلات و مصائب میں صبر، استقامت و ڈٹ جانے کا نام ہے، لیاقت بلوچ

شہادت امام حسینؑ مشکلات و مصائب میں صبر، استقامت و ڈٹ جانے کا نام ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ کی شہادت حق و باطل کی کشمکش میں حق کے پرچم کو سر بلند کرنے اور ہر طرح کی مشکلات اور مصائب میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے کا درس دیتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع ملیر کے تحت مسجد سلمان شاہ لطیف ٹاﺅن میں ایک روزہ ”تربیت گاہ“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ اصل جدوجہد اسی چیز کا نام ہے کہ حق پر قائم رہیں اور حق کے راستے پر چلتے رہیں، ایک طرف خاندان نبوت نے اللہ کو راضی کرنے کیلئے شاندار مثال قائم کی اور دوسری طرف جعلی منصب، اقتدار اور مال کی اور اختیارات کی ہوس نے تاریخ کے ابواب میں سیاہ ترین باب درج کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہادت امام حسینؑ مشکلات و مصائب میں صبر و استقامت و ڈٹ جانے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاد کے میدان میں اسلحے کے ساتھ کھڑا ہونا یہ ریاست کی ذمہ داری ہے، اس لیے اس محاذ پر اصل ذمہ داری ہے انہی کی ہے، تحریکی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے لوگوں کو بیدار کریں۔
خبر کا کوڈ : 815447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب